Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

نسل پرستی کیخلاف تحریک امریکا سے برطانیہ پہنچ گئی ،شدید احتجاج


دوسرے ہفتے بھی تما م 50ریاستوں ابور دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں لاکھوں افراد کے مظاہرے اور ریلیاں، احتجاج میں 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
جارج فلائیڈ کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا، برطانیہ بھر میں نسلی تعصب اور پولیس تشدد کے خلاف مظاہرے، نسلی امتیاز کی یادگاریں گرانے کاکام شروع
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں نسل پرستی اور سیاہ فام برادری سے منافرت کے خلاف تحریک امریکا سے نکل کر برطانیہ جاپہنچی، امریکا میں پولیس تشدد سے سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر شروع ہونے والے احتجاج میں 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ 10 ہزار افراد کو گرفتارکرلیا گیا ، دوسرے ہفتے بھی نیو یارک، نیو اورلینز اور مینی سوٹا سمیت امریکا کی تما م 50ریاستوں اور دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین نے نسلی منافرت کیخلاف ریلیاں نکالیں مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ اہم عمارتوں کی سیکیورٹی نیشنل گارڈز کے حوالے کر دی گئی ہے،ادھر جارج فلائیڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، یوسٹن کے ایک چرچ میں انتہائی جذباتی تعزیتی تقریب میں500 افراد نے شرکت کی، جن میں جارج فلوئڈ کے رشتہ دار، دوست، سیاست دان اور کئی مشہور شخصیات شامل تھیں،بیشتر سوگواروں نے سفید لباس پہن رکھا تھا، پادری ریمس رائٹ نے دعائیہ تقریب میں جارج فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کیا، برطانیہ بھر میں نسلی تعصب اور پولیس تشدد کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے ، ہزاروں مظاہرین نے لندن میں امریکی سفارتخانے کا گھیراو بھی کرلیا ، برطانوی شہریوں نے بھی سفید فام نسلی امتیاز اور غلاموں کی تجارت کی یادگاروں، مجسموں کو ختم کرنے اور مقامات کے نام تبدیل کا مطالبہ کیا ہے اور کئی مجسمے گرادئے گئے ہیں، میئر صادق خان نے بھی سفید فام نسلی امتیاز، غلاموں کی تجارت اور برطانوی سامراج کی یاد تازہ کرنے والے مجسموں کو لندن سے ہٹانے کا کہہ دیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular