امریکی سیاستدان چالیں چلنا بند کریں، جھوٹ جتنا بولا جائے جھوٹ ہی ہوتا ہے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے امریکا کی جانب سے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں، امریکا اپنی غلطیاں سدھارے ورنہ چین امریکا کیخلاف جوابی اقدامات کرے گا،ترجمان چینی وزارت خارجہ ڑاولی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ جھوٹ،جھوٹ ہوتا ہے چاہے جتنی باربولا جائے اور امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ چالیں چلنا بند کریں اورخود کو بچائیں،ترجمان نے کورونا کے ووہان لیب سے نکلنے کے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین مخالف اقدامات کے تحت امریکا نے چینی صحافیوں کے لئے ویزا قوانین سخت کردئیے۔


































