Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مظلومیت کو طاقت بناکردشمن کو شکست دی، علامہ راجہ ناصر عباس

اندرونی دشمن تراشی سے اجتناب کیا، داخلی دشمن تراشی سے بھی بچنا ہوگا
 لاہور(نیوزڈیسک) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم تکفیری یلغار، دہشت گردی کے طوفان، اہل تشیع پر دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے وجود میں آئی تھی، ہم نے عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدل کر دشمن کو ناکام بنانے کی اسٹرٹیجی کو اپنایا، جس میں مختلف ٹیکنیک اور ٹیکٹکس کو اختیارکیا جس کے نتیجے میں دشمن مکمل طور پر ناکام ہوا، انہوں نے کہا کہ حکمت عملی کے تحت رائے عامہ کو ساتھ ملانے کے لئے، عظیم عوامی اجتماعات، مظاہرے، لانگ مارچ، دھرنے دیئے گئے، شیعہ سنی وحدت کیلئے اقدامات کیے گئے، اہل تشیع میں موجود اختلافات میں شدت پیدا نہ ہونے دی گئی، اہل تشیع تنظیموں اور اداروں سے نہ الجھنے کی پالیسی اپنائی گئی، ہوئے کامیابی کی صورت میں دیگر اہل تشیع تنظیموں اور اداروں کو طعن و تشنیع کا نشانہ نہیں بنانا گیا، اہل تشیع کے تمام طبقات کو میدان میں لانے کے طریقہ کار پر عمل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مخلص دوست اور ذمہ دار پہلے دن ہی سے دشمن کی درست شناخت کی وجہ سے اہل تشیع کے اندر، داخلی طور پر دشمن تراشی سے اجتناب کرتے چلے آئے ہیں اور دشمن کے اس خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے آئے ہیں۔ اب بھی ہمیں داخلی دشمن تراشی سے بچنا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular