
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد میں واقع نجی ہسپتال شفا انٹرنیشل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے عمران خان کا تمام طبی اور تین سال میں کرائی گئی ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے عمران خان کی صحت کے بارے میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان بھی عمران خان کے ساتھ ہی ہوں گی۔ عدالت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں پی ٹی آئی کوئی سیاست نہیں کرے گی اور سابق وزیر اعظم اگلی سماعت تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔ عمران خان کے علاج پر اٹھنے والے تمام اخراجات ان کی فیملی ادا کرے گی۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عمران خان کو جب ہسپتال منتقل کیا جائے تو وہاں پر امن وامان کی صورت حال میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔


































