مایوسی اور ناامیدی ایک ایسی مہلک آفت ہے جو تزکیہ نفس کی راہ پر چلنے والوں کے لیے ہمیشہ خطرہ بنی رہتی ہے۔ شیطان انسان کی ناکامیوں اور شکستوں کو نمایاں کرکے اُن لوگوں کے عزم اور ارادے کو کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اپنے نفس کی اصلاح اور حقیقی محبوب کی طرف سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔
🔴 ناامیدی کے نتائج میں سے ایک سستی اور کاہلی ہے، جو *خداوند متعال* کی طرف سفر کرنے والے کو عمل سے روک دیتی ہے۔
💫 اس کیفیت سے محفوظ رہنے اور استقامت حاصل کرنے کے لیے *حضرت امام علی علیہ السّلام* کے اس ارشاد پر غور کرنا ضروری ہے:
«”مومن کی رغبت اُس چیز کی طرف ہوتی ہے جو باقی رہنے والی ہے ( *یعنی آخرت* )، اور فانی امور ( *دنیا* ) سے اس کا دل وابستہ نہیں ہوتا… اس کی سستی دور رہتی ہے اور اس کی شادابی ہمیشہ قائم رہتی ہے۔”»
⬅️ *کیونکہ مومن* :
✓ اس حقیقت پر ایمان رکھتا ہے کہ کامل ذات صرف *اللہ تعالیٰ* کی ہے۔
✓ اس کے سوا کسی اور چیز کی طرف توجہ اور اس تک پہنچنے کو اپنے لیے محرومی اور نقص سمجھتا ہے۔
✓ جب کبھی اس کی رفتار سست پڑ جائے یا راستے میں رکاوٹیں آئیں، تو یہی یقین اسے ان رکاوٹوں کو دور کرنے، سفر جاری رکھنے اور اپنی رفتار تیز کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
✓ وہ ہمیشہ نیک اعمال کو جاری رکھنے، گناہوں سے بچنے اور اس پر ثابت قدم رہنے کا نیا عزم کرتا ہے، اور یوں اپنی روحانی سفر کو جاری رکھتا ہے۔
💫 اسی لیے فرمایا گیا ہے:
” *پختہ عزم و ارادے کے ساتھ سستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو جاؤ* ۔”
📚 ” سلوک کے ابتدائی مراحل” سے اقتباس

































