
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم وہ ان شرائط کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں جنہیں واشنگٹن ضروری سمجھتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ان کے خیال میں ابھی درست معاہدے کے لیے تیار نہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے پر واشنگٹن کی توجہ کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ کی جانب سے فوجی کارروائی کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی معاہدے کے لیے امریکا کی مطلوبہ شرائط قبول کرنا ہوں گی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے اور اس کی بحریہ اور فضائیہ بھی موجود نہیں رہی۔ ٹرمپ نے ایران میں مہنگائی کی شرح 350 فیصد ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔


































