
تہران : ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہاہےکہ اگر امریکا جنگ میں کامیاب ہوتا تو اسے معاشی جنگ کا سہارا لینے کی ضرورت نہ پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ اور پابندیاں نئی بات نہیں، دشمن گزشتہ 47 برس سے ایران کے بڑے شعبوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ ایران نے دشمن کی ہر ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے مختلف حکمت عملیاں تیار کر رکھی ہیں۔


































