Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی اور اہم پیغام پہنچایا۔
ذرائع ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے بارے بریف کیا، محسن نقوی نے معاہدہ کے حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو اعتماد میں لیا۔
ذرائع ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خلیجی ممالک، ایران اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطے میں ہیں، فیلڈ مارشل خطے میں امن مذاکرات کو لیڈ کر رہے ہیں، جبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فیلڈ مارشل کی معاونت کر رہے ہیں۔
قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہیں، دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے باہمی مفادات یقینی،علاقائی سکیورٹی و استحکام مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات علاقائی سکیورٹی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران سے تعلقات بڑھانے اور انہیں مضبوط کرنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر پاکستانی حکام کی محبت اور دلچسپی ایران کیلئے انتہائی قابل قدر ہے، ایران تمام شعبوں میں پاکستان سے تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرنے کیلئے تیار ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مضبوط اور نہ ٹوٹنے والے ہیں۔ تہران سے تعلقات کو جامع انداز سے بڑھانے کیلئے اسلام آباد انتہائی سنجیدہ عزم کے ساتھ اقدامات کررہاہے۔
اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular