Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پینٹاگون پر تنقید، امریکی عسکری اخبار کے چیف ایڈیٹر، پبلشر اور رپورٹر برطرف

واشنگٹن : امریکی وزارتِ دفاع نے ملک کی سِول وار کے دور سے امریکی فوج کی کوریج کرنے والے معروف خودمختار اخبار اسٹارز اینڈ اسٹرائپس کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کو پینٹاگون کی مداخلت پر تنقید کرنے کے بعد عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔
اخبار کے چیف ایڈیٹر ایرک سلیون نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہیں پینٹاگون کے ساتھ اختلافات پر دیے گئے ایک انٹرویو کے بعد عدم اطاعت کے الزام میں برطرف کیا گیا۔
رواں برس کے آغاز میں وزارتِ دفاع نے اعلان کیا تھا کہ وہ اخبار کی پالیسی کو اداراتی مداخلت سے پاک کرنے کی بجائے مخصوص نظریاتی اثرات سے دور رکھنا چاہتی ہے۔
سی بی ایس کے مطابق اخبار کے پبلشر میکسن لیڈرر، جنہوں نے محض تین روز قبل ہی اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، کو بھی برطرفی کا نوٹس تھما دیا گیا ہے، اخبار کی رپورٹر لارا کورٹے کو بھی اسی پاداش میں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
لارا نے ایکس پر لکھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک صحافی کو یہ کہہ کر حکم عدولی کی کہ وہ پینٹاگون یا کسی پالیسی ساز کی نہیں بلکہ اپنے اخبار کی ملازم ہیں۔
یہ تادیبی اقدام اس رپورٹ کی اشاعت کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہام لنکن کے عملے کی ابتر حالت زار کو اجاگر کیا گیا تھا۔
اس رپورٹ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق جنگی حکمتِ عملی پر ازسرِ نو تنقید شروع ہو گئی تھی۔
خیال رہے کہ اس اخبار کو مالی امداد کا کچھ حصہ وزارتِ دفاع سے ملتا ہے تاہم اس نے طویل عرصے سے اپنی اداراتی خودمختاری برقرار رکھی ہے۔ اس اخبار کے چیف ایڈیٹر ایرک سلیون نے حال ہی میں پینٹاگون کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ پینٹاگون کے تیار کردہ مواد کو سچ پر فوقیت دینا ان کے لیے ناقابل قبول ریڈلائن ہے۔
ادھر پبلشر میکسن لیڈرر نے پینٹاگون کے نئے منصوبوں سے اپنے بنیادی اختلافِ رائے کے باعث 30 ستمبر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، پبلشر کے نائب کے طور پر فعال بحری کپتان ولیم اربن کی تعیناتی کو ڈیموکریٹ قانون سازوں نے اخبار کی آزادی ختم کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
2025 میں پینٹاگون کی قیادت سنبھالنے والے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ ذرائع ابلاغ پر مسلسل سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular