
برسلز: یورپی یونین نے اسرائیل کے ای ون آبادکاری منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ای ون سمیت مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاریاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت مجوزہ تعمیرات مغربی کنارے کو دو حصوں میں تقسیم اور مشرقی یروشلم کو الگ تھلگ کر دیں گی، جس سے دو ریاستی حل کے قابلِ عمل ہونے کے امکانات مزید متاثر ہوں گے۔ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ منصوبے سمیت دیگر تمام یہودی آبادکاری کی توسیعی سرگرمیاں روکے اور آبادکاروں کے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائے۔


































