Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شامی وزیر خارجہ اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے شام کے وزیر خارجہ کو دورے کی دعوت دی تھی، دورے میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ دفتر خارجہ کے مطابق شامی وزیر خارجہ کے دورہ کے دوران باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات سمیت علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
خیال رہے کہ شام سے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ 2007 کے بعد پہلا دورہ ہے، 2007 میں شامی وزیر خارجہ ولید المعلم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular