
تہران : ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ایران پر جارحیت نے خود امریکا کو معاشی مشکلات سے دو چار کردیا ہے۔ اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں امریکی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر طنز کیا ہے۔ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی حکومت کو اجرتوں میں کمی، بانڈز کی گرتی قدر اور ہاؤسنگ مارکیٹ میں کساد بازاری جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ قالیباف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر گوشت کی قیمتیں کم کرنے کیلئے منجمد گوشت درآمد کیا جاسکتا ہے تو کیا بانڈز کی گرتی قدر کیلئے منجمد منافع اور گھروں کی خریداری کیلئے منجمد خریدار درآمد کیے جائیں گے؟.


































