Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

مفاہیم قرآن

*شَدَدَ*

شَدَدَ کے معنی مضبوطی سے باندھنا ہے۔ اشتداد باب افتعال کا مصدر ہے۔
كَرَمَادٍ *اشْتَدَّتْ* بِهِ الرِّيحُ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ
سورہ ابراہیم،آیت 18
کافروں۔۔۔ کے اعمال کی مثال اس راکھ کی ہے جسے اندھڑ کے دن تند ہوا اڑا لے جائے۔۔۔
شَديد صفت مشبہہ ہے اس کی جمع شداد اور اشداء ہے۔
وَ بَنَيْنا فَوْقَكُمْ سَبْعاً *شِداداً*
سورہ نباء، آیت 12
اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے۔۔۔
۔۔۔ وَالَّذِينَ مَعَهُ *أَشِدَّاءُ* عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۔۔۔
سورہ فتح، آیت 29
جو لوگ اللہ کے رسول پر ایمان لائے وہ کفار کے لئے سخت ترین اور آپس میں رحمدل ہیں۔
اَشدّ اسم تفضیل کا صیغہ ہے۔ اس کے معنی محکم و مضبوط کے ہیں۔
وَ قالُوا مَنْ *أَشَدُّ* مِنَّا قُوَّةً
سورہ فصلت، آیت 15
قوم عاد نے کہنا شروع کر دیا کہ ۔۔۔۔ ہم سے زیادہ طاقتور کون ہے؟
شَدّ کے معنی جوانی کے ہیں اہل لغت 18 سال کی عمر کو شَدّ کہتے ہیں اور اس کی جمع أَشُدَّهُ ہے۔
وَ لا تَقْرَبُوا مالَ الْيَتِيمِ إِلاَّ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ حَتَّى يَبْلُغَ *أَشُدَّهُ*
سورہ اسراء، آیت 34
اور یتیم کے مال کے قریب نہ جانا مگر اس طرح جو بہترین طریقہ ہے یہاں تک کہ وہ توانا ہو جائیں۔۔۔
قرآن مجید میں یہ لفظ اپنے تمام مشتقات کے ساتھ 102 مرتبہ ذکر ہوا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular