مسلمانوں کو اجازت دی جائے کہ وہ مزارات کی تعمیر کرکے انہیں بحال کریں
لاہور (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے پاکستان(نورانی)کے مرکزی صدرپیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ 1925 میں مسجد نبوی سے ملحقہ تاریخی قبرستان جنت البقیع میں اہلبیت عظام، صحابہ کرام کی آخری آرام گاہوں کو مسمار کرکے قابض آل سعود نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے، اس جرم پر انہیں امت مسلمہ سے معافی مانگنی چاہئے اور مزارات کی پرانی حالت بحال کرکے دوبارہ تعمیر کرنی چاہیئے، سعودی حکومت ویسے بھی انتہا پسندی سے اب لبرل ازم کی طرف جا رہی ہے، نائٹ کلب اور جوا خانے جیسے گناہوں کے اڈے کھل گئے ہیں، سیر و سیاحت کو فروغ دیا جا رہا ہے تو انہیں جنت البقیع کو بحال کر دینا چاہیئے، اس سے دنیا بھر سے اہل اسلام زیارت کیلئے آئیں گے، جس سے سعودی معیشت مضبوط ہوگی، پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سعودی حکومت خود مزارات کی تعمیر کرے یا مسلمانوں کو اجازت دے کہ وہ خود ان مزارات کی تعمیر کرکے انہیں بحال کریں گے۔


































