Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کسی نئے آرڈر کو قبول نہیں کرے گا(سید علی رضوی)

بنیادی حقوق کا حصول اتحاد کے بغیر ممکن نہیں، جلد ہی جی بی کے عوام کو ایک بیانیہ پر لا کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا،شہید ضیاالدینؒ کی برسی پر خطاب
گلگت بلتستان اسمبلی لینڈ ریونیو ایکٹ بل پاس کرنے سے باز رہے،شیخ مرزا علی، شہید ضیاؒ کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، شیخ نیئر عباس
گلگت (نیوز ڈیسک) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقا اتحاد و وحدت میں مضمر ہے، عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ سنی شیعہ اتحاد ہی کے ذریعے ممکن ہے،گلگت بلتستان کے تمام تر بنیادی حقوق کا حصول اتحاد کے بغیر ممکن نہیں، گلگت بلتستان کے حقوق کے نام پر نام نہاد آرڈرز کو یہاں کے عوام نے مسترد کر دیا ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے زیر اہتمام شہید سید ضیا الدین رضویؒ اور ان کے رفقا کی 15 ویں برسی کے موقع پر جامع امامیہ مسجد گلگت میں تعزیتی اجتماع سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران گلگت بلتستان کے عوام سے قطعاً مخلص نہیں، اگر حکمران یہاں کے عوام سے مخلص ہوتے تو عوامی خواہشات کو پیش نظر رکھ کر گلگت بلتستان کے لئے بااختیار سیلف گورننس کیلئے قانون سازی کرتے، جی بی اب کسی آرڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا، جلد ہی جی بی کے عوام کو ایک بیانیہ پر لا کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا،انہوں نے گلگت بلتستان کے مقامی اداروں سمیت دیگر اداروں میں میرٹ کی پامالی کو انسانی معاشرے کی بربادی قرار دیا اور حکومت و عوام سے اپیل کی کہ وہ میرٹ کو یقینی بنا کر اپنے معاشرے کو تباہی سے بچائیں،اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل و امام جمعہ والجماعت دنیور شیخ مرزا علی نے کہا کہ جی بی کو آرڈر پر چلانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے، وفاقی حکمرانوں سے جی بی کے عوام پوچھیں کہ وہ عوام کو کیا دے سکتے ہیں، پھر اپنے ووٹ دینے کا انتخاب کریں، جی بی کی زمینوں کے مالک یہاں کے عوام اور باسی ہیں، خالصہ سرکار کا قانون غیر آئینی، غیر قانونی، غیر شرعی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، گلگت بلتستان اسمبلی لینڈ ریونیو ایکٹ بل کو پاس کرنے سے باز رہے، اگر یہ قانون اسمبلی سے پاس ہوا تو وہ دن جی بی کی تاریخ کا مایوس ترین دن ہوگا، شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا کہ شہید آغا ضیا الدین رضویؒ کے کیس میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور نصاب تعلیم کے مطالبے کو حل کیا جائے، متنازعہ مواد نصاب تعلیم سے ہٹایا جائے، امام جمعہ والجماعت ہنزہ شیخ موسیٰ کریمی و دیگر نے بھی تعزیتی اجتماع سے خطاب کیا، اجتماع کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظوری کی گئی، جس میں کہا گیا کہ شہید سید ضیا الدین رضویؒ قتل کیس کی فائل کو بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کیس کی ازسرنو تحقیقات کرکے اصل قاتلوں اور سازش کاروں کو بے نقاب کیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular