عمان (نیوز ڈیسک) اردن کی اپیل عدالت نے مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کو اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرانے میں ناکامی کے بعد کالعدم قراردے دیا ، یہ فیصلہ محکمہ اراضی و سروے، اخوان المسلمین کے خلاف اور جماعت کے ایک ذیلی گروپ کو منقولہ اور غیر منقولہ اراضی کی منتقلی باطل قرار دینے سے متعلق سنہ 2015 میں دائر کردہ درخواست پر کیا گیا ہے


































