
امام جعفر صادق(ع) کی چند احادیث کا خوبصورت مجموعہ
1️⃣ تین تربیتی مراحل
بچہ پہلے سات سال کھیلے، دوسرے سات سال پڑھنا اور لکھنا سیکھے اور اگلے سات سال حلال و حرام (احکام الٰہی) سے آشنا ہو۔
2️⃣ محبت كا اظہار كيجیے
اگر كسى كو عزيز ركھتے ہو تو اس كو اس بات سے آگاہ كرو۔
3️⃣ شوہر كى دلجوئي کرنا
دنيا ميں شائستہ بيوى سے بہتر كوئي چيز نہيں، ايسى بيوي، جس كو ديكھ كر اس كے شوہر كا دل مسرور و شاد ہو جائے۔
4️⃣ شفیقانہ نگاہ
جو کسی کنوارے کی شادی کا زمینہ فراہم کرتاہے وہ شخص ان افراد میں سے ہوگا جن پر قیامت کے دن خدا کی نگاہ شفیقانہ ہوگی۔
5️⃣ صداقت و امانت تربیت کا اہم پہلو
لوگوں کے نماز اور روزوں سے دھوکہ مت کھاؤ، کیوں کہ کبھی کبھی انسان نماز اور روزوں کا اس قدر عادی ہو جاتا ہے کہ اگر کبھی اس سے چھوٹ جائیں تو اسے وحشت ہونے لگتی ہے۔ لوگوں کو قول کی صداقت اور امانت کی ادائیگی کے ذریعہ آزماؤ۔
6️⃣ خاندان اور بچوں کی نیک بختی
زندگی کے مسائل میں صاحبان تقویٰ سے مشورہ کیا کرو۔
7️⃣ ماں باپ پر سختی کی ممانعت
ابن مہزم نے کہا کہ جب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا تو امام علیہ السلام کی نظر مجھ پر پڑتے ہی فرمایا: اے ابن مہزم کل تو اپنی ماں کے ساتھ کسی چیز پر جھگڑا کر رہا تھا اور تو ان کی گفتگو سے کیوں ناراض ہوا؟ کیا تم نہیں جانتے کہ ان کا شکم تمہاری منزل تھی کہ جس میں تو رہا کرتا تھا اور ان کا دامن تیرا گہوارہ تھا کہ جس میں تو آرام سے لطف اندوز ہوتا تھا۔ ان کا دودھ تیرا کھانا اور پینا تھا۔ (ابن مہزم نے کہا ) جی ہاں! اسی طرح تھا پھر، آپؑ نے فرمایا: پس ان پر سختی نہ کرو۔


































