اقلیتی عبادت گاہ اورحساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے
بہاولپور (نیوز ڈیسک) بہاولپور میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے ، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر بہاولپور میں اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں کی گئی، مرنے والوں کی شناخت امان اللہ، عبدالجبار، رحمٰن علی اور علیم کے نام سے ہوئی،چھاپے کے مقام سے 3 رائفلز، 11 دستی بم، ایک پستول اور گولہ بارود برآمد ہوا ، دہشت گرد بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جبکہ وہ حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔


































