پورا صوبہ اور شہر ایف سی کے نرغے میں ہے پھر بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں
کوئٹہ:(نیوز ڈیسک)ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ہم لاشیں ا ±ٹھا ا ±ٹھا کر تھک چکے ہیں،2 ہزار لوگ مارے جاچکے 20 قاتل بھی گرفتار نہیں کیے گئے،میرا بھتیجا اور آغا رضا کا بھانجا بھی شہید ہوچکا قاتلوں کا معلوم نہیں ،کوئٹہ میں نیوزکانفرنس کے دوران علامہ ہاشم موسوی نے کہاکہ یہ مطالبات ہمارے نہیں شہدا کے لواحقین ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی سید آغا رضا نے کہاکہ22 سال سے یک طرفہ دہشت گردی جاری ہے، 22 سال سے ہمیں مارا جا رہا ہے، ہماری ماو ¿ں بہنوں کو بھی بسوں میں گولیاں ماری گئیں،آج تک ایک قاتل بھی منظر عام پر نہیں آیا،آغا رضا نے کہا کہ یہ فرقہ واریت کی لڑائی نہیں، پورا صوبہ اور شہر ایف سی کے نرغے میں ہے پھر بھی ایسے واقعات کا ہونا سوالیہ نشان ہے، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں اور ا ±نکو چ ±ھریاں فراہم کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے ، مچھ انتظامیہ کو شامل تفتش کیا جائے، شہید ہونیوالوں کو حکومتی سطح پر ملنے والا معاوضہ ادا کیا جائے


































