تمام فلسطینی علاقوں کی آزادی عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے، محمود الزہار
غزہ (نیوز ڈیسک) حماس کے ایک رکن محمود الزہار کا کہنا ہے کہ عالمی یوم القدس، باطل کے خلاف حق کی جنگ کا مظہر ہے اور اس دن کے تعین کا ہدف، فلسطین کی آزادی کی امنگوں کو عملی جامہ پہنانا ہے ،انہوں نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی جانب سے عالمی یوم القدس کے تعین کو ایک کامیاب انتخاب قرار دیا اور کہا کہ یہ دن، بیت المقدس کے مسلسل جہاد کی جانب سب کی توجہ مرکوز کرتا ہے ،انہوں نے سبھی فلسطینی علاقوں کی آزادی کو عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ قرار دیا
































