ایف سی کا کردار ہمیشہ مشکوک ،گورنر اور وزیر امور کشمیر کو فوری ہٹایا جائے
گلگت (نیوز ڈیسک) امام جمعہ مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے جنگلات کی حفاظت کیلئے ایف سی کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے گورنر اور وزیر امور کشمیر کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کردیا، جی بی میں ایف سی کا کردار ہمیشہ مشکوک رہا ہے، کسی صورت ایف سی کی تعیناتی قبول نہیں کرینگے، نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 کے منظم حملے کے دوران ایف سی کا کردار انتہائی مشکوک رہا، جلال آباد میں دہشتگرد معصوم عوام کا قتل عام کر رہے تھے لیکن ایف سی بھی وہاں تعینات تھی ،آغا راحت کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں عوام کا واحد ذریعہ روزگار سرکاری ملازمت ہے، یہاں دیگر حصوں سے سینکڑوں ایف سی تعینات کرنے کی بجائے مقامی نوجوانوں کو بھرتی کرکے جنگلات کی حفاظت کی جائے سید راحت حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے زمینوں پر راتوں رات قبضے کی کوشش شرمناک ہے، چھلمس داس میں رات کے اندھیرے میں عوام کے گھروں کو گرایا گیا


































