سربیا اور کوسوو نے معاشی تعلقات استوار کرنے پر بھی رضا مندی ظاہرکردی
واشنگتن (نیوز ڈیسک) امریکا نے لالچ اور دباو کا حربہ اختیار کرکے یورپ کے مسلم اکثریتی ملک کوسووکو اسرائیل سے معاہدے کیلئے رضامند کرلیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کوسوو اور سربیائی حکام کی معیت میں اعلان کیا کہ سربیا اور کوسوو نے معاشی تعلقات استوار کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے دو روزہ ملاقاتوں کے بعد سربیا کے صدر الیسکندر وک اور کوسووا کے وزیر اعظم آوداللہ ہوتی نے سرمایہ کاری کے حصول اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر متنوع معاشی منصوبوں پر تعاون کے لیے اتفاق کیا ہے ، ٹرمپ نے بتایا کہ حال ہی میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے والا ملک سربیا، اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ یروشیلم منتقل کرے گا،کوسووا نے لسانی جنگ کے خاتمے کے لیے نیٹو کی قیادت میں 2008 میں بمباری کے بعد سربیا سے آزادی کا اعلان کیا تھا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- کوسووکا بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنیکا اعلان


































