250کھرب ڈالر قرض میں جکڑا امریکا مزید 30کھرب لینے پر مجبور
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے سپر پاور امریکا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا اور وہ بھی قرضہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں پہلی مرتبہ 30 کھرب ڈالر کا ریکارڈقرضہ حاصل کرے گی، یہ قرضہ بانڈزکی فروخت سے حاصل کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس سے متعلقہ منصوبوں کے بھاری اخراجات کو پورا کیا جا سکے، قرضے کی رقم صحت سے متعلق مالی امداد اور براہ راست ادائیگیوں سمیت وائرس سے متعلقہ امداد پر خرچ کی جائے گی،امریکا نے اس سے پہلے 2018 کے مالی بحران کے دوران بھاری قرضہ لیا تھا تاہم 30 کھرب کی یہ رقم پہلے لئے گئے قرض سے 5 گنا زائد ہے، امریکا نے گذشتہ سال 12 کھرب 80 ارب ڈالر قرض حاصل کیا تھا، امریکا کے قرض کا مجموعی حجم 250 کھرب ڈالر ہے جبکہ بجٹ کا خسارہ 37 کھرب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔


































