مکہ (نیوز ڈیسک) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے اللہ کے گھر، مقام ابراہیم اور حجرِاسود کی سینیٹائزنگ میں حصہ لیا، انھوں نے اوزون ٹیکنالوجی کے ذریعے اسلام کے ان مقدس مقامات کی صفائی کی ہے اس ٹیکنالوجی کو مسجد الحرام کے اندرونی حصوں اور قالینوں کی صفائی میں بھی استعمال کیا جائے گا۔


































