کورونا کی بندشوں کے باجود زائرین کی بڑی تعداد کربلائے معلی پہنچی
کربلا(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق سمیت دنیا بھر میں خاندان عصمت و طہارت کی تین برگزیدہ ہستیوں ، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام، علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے ایام ولادت کا جشن انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گئے، کربلائے معلی میں بین الحرمین میں پھول برسائے گئے ،کورونا کی بندشوں کے باجود زائرین کی بڑی تعداد کربلائے معلی پہنچی اور کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے حضرت امام حسین اور عملدار کربلا ابوالفضل العباس کے روضوں اور بین الحرمین میں اعیاد شعبانیہ کا جشن منایا ، بارگاہ حسینی کی انتظامیہ نے اہلبیت عصمت و طہارت کے کروڑوں چاہنے والوں کےلئے آن لائن زیارت کا اہتمام کیا تا کہ کورونا پروٹوکول کی بندشوں کی وجہ سے گھر بیٹے ان ایام کی مخصوص عبادت اور زیارات بجا لاسکیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- کربلا : بین الحرمین میں ایام ولادت پر جشن کا…


































