اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کالعدم تنظیموں کی منجمد املاک کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ، وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق جیش محمد کی 57 اور جماعت الدعوة کی 907 پراپرٹیز کو منجمد کیا گیا ، جماعت الدعوةکے 76 اسکولز ، 4 کالجز ، 330 مساجد اور مدارس شامل ہیں، جیش محمد کے 53 مدارس اور مساجد ، 2 ڈسپنسری اور 2 ایمبولنس کو منجمد کیا گیا ہے


































