کیمیائی مواد بھی ضبط، جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے
برلن ، کوپن ہیگن ( نیوز ڈیسک) ڈنمارک میں دہشت گرادنہ کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کرنے والے 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے کیمیائی مادہ بھی ضبط کرلیا، جو دھماکا خیز اشیا بنانے میں استعمال ہوسکتا تھا ،گرفتار افراد میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اسی سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، وزارت انصاف نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بدقسمتی سے اس کیس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے


































