لاہور(پ ر ) جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی ہدایت پر جے یو پی کی تنظیموں نے ملک بھر میں مستحقین میں کورونا وائرس کے پیش نظر بیروزگار ہونے والے مزدوروں اور نا داروں میں راشن تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے،تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے قریبی مقامات پر خود جاکر غریبوں کی مدد کریں اور اور راشن کیمپ بھی لگائے جائیں، جمعیت سیکریٹریٹ کینال ویو میں جے یو پی شعبہ خواتین نے راشن کیمپ قائم کردیا ہے۔ جبکہ شملہ پہاڑی چوک میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی راشن کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ اسی طرح سے ضلعی تنظیمیں بھی جہاں ضرورت ہو گی، راشن کیمپ قائم کر کے مخیر حضرات سے مدد بھی لیں گے۔


































