لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مغرب کے منفی اقدام کا مثبت انداز میں جواب دینے کیلئے منفرد اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ اطلاعات پنجاب اسم "محمد” (ص) کو خوبصورت، خوشنما اور منفرد انداز میں لکھنے کے مقابلے اور نمائش کا انعقاد کرے گا، اس خطاطی مقابلے اور نمائش کا افتتاح وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار 30 اکتوبر کو بارہ ربیع الاول کے موقع پر کریں گے۔


































