عمرہ سے قبل موبائل ایپ اعتمرنا کے ذریعے بکنگ کروانا ہوگی
جدہ ( نیوزڈیسک) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15 ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،زائرین عمرہ سے قبل موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، اور پھر عمرہ ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ، سعودی حکومت کے اعلان کے تحت پہلے مرحلے میں 6 ہزار افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ اگلے مرحلے میں تعداد کو بڑھا دیا جائے گا جو 18 اکتوبر تک 15 ہزار کردی جائے گی،زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا ، 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا


































