روزانہ وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے، سعد الدین الہلالی
قاہرہ (نیوزڈیسک)جامعہ الازہر کے مفتی سعد الدین الہلالی نے ٹشو سے وضو کا فتوی دے کر ہنگامہ کھڑاکردیا، الہلالی نے کہاکہ مصر میں پانی کی کمیابی پر قابو پانے کے لیے اللہ کی اس نعمت کا بہت سوچ سمجھ کر استعمال کرنے کی ضرورت ہے، پانی کو وضو کرتے ہوئے خصوصی طور پر ضائع ہونے سے بچایا جائے، روزانہ وضو کی صورت میں پانی کا استعمال بہت بڑا اسراف ہے، پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کی خاطر ہمیں وضو کے لیے گیلے ٹشو پیپر استعمال کرنے چاہیں،جیسے زراعت میں پانی کو بچانے کے لیے ڈرپ اریگیشن کا سہارا لیا جا رہا ہے اس طرح ”وضو کو منطقی انداز“ سے مکمل کر کے ہم پانی کا ضائع روک سکتے ہیں،ان کے خیالات مشتہر ہونے ہی ملک اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوگیا۔


































