شراکت داری کو مشترکہ مفاد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں،سعودی وزیر خارجہ
جدہ(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد تشویش میں مبتلا سعودی عرب نے پینترا بدلتے ہوئے اب روس کی جانب رجحان ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے ،خطے میں امریکی مفادات کے نگراں اور واشنگٹن کے قریبی دوست ملک کی حیثیت سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورہ روس کو آل سعود کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے ،سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاورف سے ملاقات کی، جس میں دونوں عہدے داروں نے تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ، فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم روس سے شراکت داری کو دونوں ممالک کے مفاد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں


































