واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست اور جو بائیڈن کی ممکنہ کامیابی کا اعتراف کرلیا، فاکس نیوز ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صد ر ٹرمپ نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے اس لئے ممکن ہے کہ جو بائیڈن انتخابات میں کامیاب ہو جائیں، صدارتی انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔


































