ٹرمپ بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اس کام سے امریکا اور دنیا کے عوام کی جان خطرے میں ڈال دی ہے نینسی پلوسی نے اپنے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کی امداد روکنے کے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو خطرناک، غیر قانونی اور غیر منطقی قرار دیا اور کہا کہ اسے فوراً چیلنج کیا جائے گا، عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ کو لیڈ کر رہا ہے لیکن افسوس کہ ٹرمپ پہلے ہی دن سے اس بین الاقوامی ادارے کے ماہرین کو اہمیت نہیں دے رہے اور سائنس کو نظر انداز کر رہے ہیں۔


































