ٹرمپ امریکا میں سفید فام نسل پرستی کو ہوا دینے میں مصروف ہیں
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا میں وفاقی ادارے ایف بی آئی نے ٹرمپ مخالف خاتون گورنر کے اغوا کی سازش ناکام بناد ی ، انٹیلی جنس کی بنیاد پر پہلی کارروائی میں 6 اور دوسری کارروائی میں 7 افراد حراست میں لیے گئے ، امریکا میں 3 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ مبینہ طورپرمخالف سیاستدانوں کو اغوا کرنا چاہتے ہیں اورگریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ تقریباً مکمل کرچکے تھے تاہم اس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی گورنر گریچن وٹمر امریکی صدر ٹرمپ پر اکثر کڑی تنقید کرتی رہتی ہیں، اغوا کا یہ منصوبہ ناکام ہوجانے کے بعد گورنر وٹمر نے اپنے بیان میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا میں سفید فام نسل پرستی کو ہوا دینے میں مصروف ہیں


































