میڈیا مخالفت میں سوالات کے سوا کچھ نہیں پوچھتا،ٹرمپ کی برہمی
واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمگیر وبا پر اپنے مضحکہ خیز موقف سے متعلق میڈیا کے کڑے سوالات پر برہم ہوگئے اور اُسے جھوٹا اور لنگڑا قرار دے دیا، ٹرمپ نے کوروناوائرس کے علاج کیلئے سورج کی شعاعوں، الٹرالائٹ روشنی اور جراثیم کش محلول کے ٹیکے لگانے کی سفارش کی تو دنیا بھر میں ان کا مذاق اڑایا گیا، جبکہ میڈیا نے کڑے سوالا ت پوچھے تو ٹرمپ برہم ہوگئے،اُنہوں نے کہاکہ میڈیا درست طور پر حقائق بیان نہیں کرتا، اُنہیں بس ریکارڈ ریٹنگ ملتی ہے اور امریکی عوام کو جھوٹی خبریں، یہ میڈیا میرے وقت اور کوششوں کے قابل نہیں کہ میں اس پر اپنا وقت اور کوششیں صرف کروں، یہ لنگڑا میڈیا بن چکا ہے،میں نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا ایک ’دھوکا‘ ہے، اس قسم کی بات کون کہہ سکتا ہے؟ میں نے یہ کہا تھا کہ بے کار ڈیموکریٹ اور میڈیا دھوکا ہے،آخر ان وائٹ ہاؤس نیوز کانفرنسوں کا مقصد اور کیا ہے، لیکن میڈیا مخالفت میں سوالات کے سوا کچھ نہیں پوچھتا۔


































