شہادت کا کسی مرتبہ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،شہید کے لواحقین سے ملاقات
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امرالمسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے مایہ ناز سائنسداں شہید محسن فخری زادے کی سائنسی خدمات اور اخلاص کو سراہا ہے ، شہیدکے لواحقین سے ملاقات میں ولی امرالمسلمین نے کہا کہ عظیم مرتبہ جسے خدا وند متعال نے ان کو شہادت سے عطا کیا ہے، ان کی بے نظیر زحمتوں اور خلوص کا عطیہ ہے اور اس مقام کا دنیا کے کسی بھی مقام سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، ان کے اخلاص کی ایک اور نشانی یہ تھی کہ ان کی زندگی میں بہت سے لوگ اور جوان ان کو پہچانتے نہیں تھے جس کا ان کو قلق رہا ، خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کے دلوں کو صبر جمیل عطا کرے اور اللہ کی توفیقات سے شہید کی شان کے مناسب اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں


































