زیادہ تر میتیں پاکستانیوں اور بنگلادیشی شہریوں کی ہوتی ہیں، تجہیز و تکفین مرکز
نیویارک(نیوز ڈیسک) نیویارک میں کورونا وائرس سے روزانہ کئی مسلمان بھی جاں بحق ہونے لگے جس سے ان کی تجہیز و تکفین مسئلہ بن رہی ہے، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بروکلین میں واقع الریان مسلم تجہیز و تکفین مرکز میں روزانہ کم سے کم 15 افراد کی میتیں لائی جارہی ہیں، ان میں سے بیشتر اموات کورونا کے سبب ہوتی ہیں سوگوار افراد نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی وطن یا مختلف ریاستوں میں تدفین کیلئے بھیج دیتے ہیں،الریان سینٹر کے مالک کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے پہلے ماہانہ 20 سے 30 میتیں لائی جاتی تھیں تاہم اب اموات اس قدر زیادہ ہو رہی ہیں کہ انتظامات مشکل ہوگئے ہیں ، لائی جانے والی زیادہ تر میتیں پاکستانیوں اور بنگلادیشی شہریوں کی ہوتی ہیں ، ان میں سے بعض کے لواحقین بھی امریکا میں نہیں ہوتے اور نماز جنازہ میں علاقے کے لوگ شامل ہوجاتے ہیں۔


































