فوج شناخت شدہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کرے
لاہور( پ ر ) سیکریٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان او ر مہتمم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر علامہ محمد افضل حیدری نے مچھ میں محنت کشوں کی داعشی دہشت گردوںکے ہاتھوں شہادت کو بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس انسانیت سو ز واقعہ کی سخت مذمت اورغمزدہ متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔میڈیا سیل کی جانب سے جاری تعزیتی اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رزقِ حلال کمانے میں مشغول مظلوم مزدوروں کی مسلکی بنیاد پر شناخت کے بعد ٹارگٹ کلنگ نہایت بھیانک واردات ہے۔پاک فوج اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے بلوچستان میں مدتوں سے شناخت شدہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بلا تاخیر کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان میں بھی اگر دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جاتا تو اس صوبے میں اندوہناک سانحات بار بار پیش نہ آتے


































