ممبئی (نیوز ڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ نے تبلیغی جماعت کے ارکان پر کورونا وائرس پھیلانے کی ایف آئی آر منسوخ کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ مہاراشٹر کی سیاسی حکومت عالمی وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے میں ناکام رہی اور اپنی ناکامی پر تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی ہے ،عدالت نے مقدمہ کوفضول قرار دے کر خارج کردیا ہے


































