اہلسنت بریلوی، اہل تشیع، دیوبندی اور اہلحدیث کے مدارس شامل
کراچی(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر ملک بھر میں تمام دینی مدارس بھی بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا، یہ فیصلہ دینی مدارس کے عہدیداران و ذمے دارو ں کے اجلاسوں میں مشاورت سے کیا گیا، فیصلہ کیا گیا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں فیصلے پر نظرِ ثانی کی جا سکے گی، غیر ملکی و ملکی طلبہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اداروں میں اقامت جاری رکھ سکتے ہیں، اس میں اہلسنت بریلوی، اہل تشیع، دیوبندی اور اہلحدیث کے مدارس شامل ہیں۔


































