نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑمیں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال
سری نگر(نیوز ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا اس دوران مریضوں کو لینے آنے والی ایمبولینسوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا،یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرکے وفاق کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے بعد سے پوری وادی کو قید خانے میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی جارہی ہے جس کیخلاف عالمی قوتوں نے بھی مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن بھارتی حکومت اپنی روایتی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- مقبوضہ کشمیر قید خانہ، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2افراد…


































