
جعلی مقابلے میں قتل کرکے ہتھیار جسم سے باندھے گئے، ضلع شوپیاں میں جعلی مقابلے کے دوران 3 مزدورں کی شہادت پرفوجیوں کیخلاف مقدمہ درج
کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، مزدوروں کی شہادت بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے، پاکستان کا عالمی تحقیقات پر زور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے اپنی ہی افواج کے گھناو ¿نے جرائم کا پردہ چاک کردیا ، پولیس نے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلے میں تین مزدورں کی شہادت پرکیپٹن بھوپندر سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے، تینوں مزدوروں کو بھارتی فوجیوں نے 18 جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید کر کے تدفین کر دی تھی جو کام کی تلاش میں سرینگر گئے تھے، مقدمہ کی چارج شیٹ میں پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مزدوروں کو جعلی مقابلے میں قتل کرکے ہتھیار جسم سے باندھے گئے، مقبوضہ کشمیر میں ماضی میں بھی سینکڑوں کشمیری جعلی مقابلے میں شہید ہوچکے ہیں،پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے مظلوم کشمیریوں کی جعلی مقابلوں میں شہادت کی عالمی تحقیقات کی جانی چاہییں، شوپیاں میں مزدوروں کی شہادت بھارتی جرائم کا واضح ثبوت ہے ،کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جرائم کی فہرست بہت طویل ہے ، مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ایک سال کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا ہے، پاکستان بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل وغارت گری کی طرف مسلسل عالمی برادری کی توجہ مبذول کروارہا ہے ۔


































