انتخابات جیتے تو پالیسیوں میں تبدیلی کیلئے دو قدم اٹھاو ¿ں گا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کے مخالف صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پالیسی پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے ناکام قرار دیااورکہاکہ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے نکل کربڑی غلطی کی اور قومی مفادات کے برخلاف قدم اٹھایا،ٹرمپ نے اپنے اقدام سے امریکا کوایسا تنہا کیا کہ سلامتی کونسل میں ایران مخالف دو قراداروں پر قریبی اتحادیوں نے بھی ووٹ نہیں دیا،جوبائیڈن نے کہا کہ اگر وہ انتخابات جیتے تو پالیسیوں میں تبدیلی کیلئے دو قدم اٹھائیں گے۔ ایک تو ایران کو ہر قیمت پر ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کی کوشش کریں گے اور دوسرے یہ کہ ایران کے لئے ایک قابل اعتماد سفارتی راہ ہموار کریں گے۔اگر ایران ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدوں کی جانب واپس لوٹ آئے تو ان کی حکومت میں امریکا بھی معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے گا
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- معاہدہ سے نکلنا غلطی،ٹرمپ کی ایران پالیسی ناکام ہے،جو بائیڈن


































