ماسک پہننا لازمی ، جا ئے نماز ساتھ لانا ہوگی،فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا
مدینہ منورہ(نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو کھول دیا ، احتیاطی تدابیر کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگی، مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی، نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، واش روم بند رکھے جائیں گے، نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرارر ہے گی۔


































