مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)مسجدالاقصی کے خطیب نے جبری طور پر باب الرحمہ کے نماز خانہ کو بند کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے، شیخ عکرمہ صابری نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت اس کوشش میں ہے کہ نمازیوں پر دباو ڈال کر اور حملہ کر کے نمازیوں کیلئے باب الرحمہ کے نماز خانہ کو بند کرے ،صیہونی حکومت کے فیصلے کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا


































