حیدرآباد (نیوز ڈیسک)اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معرفت توحید و رسالت و امامت اور فلسفہ ولایت الاہیہ کو سمجھنے کا بہترین ذریعہ قرا ن ہی ہے اور آج کے اس مادی دور میں انسانوں کو ظلم و بر بریت اور طاغوت وقت کی سازشوں سے نجات دلانے کا بہترین راستہ بھی قرآن ہی ہے،صوبہ سندھ میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان نظام ولایت فقہی اور اسلامی نظام حیات کے لئے کوشاں ہے، جس نے اسلامی بیداری کیلئے منفرد پروگرامات بنائے ہیں جس میں محفل قرآن بھی شامل ہے،اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے تعلیم و تربیت کے سیکریٹری غلام سرور سومرو کا کہنا ہے کہ محفل قرآن بہت پرکشش پروگرام ہے جس نے بہت مختصر عرصے میں سندھ کے مومنین میں بیداری پیدا کی ہے۔


































