امریکی سفارتکار کا دورہ ،مغربی صحارا میں عارضی قونصل خانہ کھولا جائے گا
رباط (نیوزڈیسک) امریکا نے متنازع علاقے مغربی صحارا کو مراکش کا حصہ تسلیم کرنے کے بعد وہاں غیرقانونی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ، امریکا کے معاون وزیرخارجہ برائے مشرقِ قریب امور ڈیوڈ شینکر نے مغربی صحارا کا دورہ کیا ،انہوں نے دورے کو تاریخی قرار دیا، صحرائی علاقے کے صدر مقام لعیون میں امریکا کا ایک عارضی قونصل خانہ کھولا جائے گا،اقوام متحدہ کے تحت مغربی صحارا متنازع علاقہ ہے اور یہاں اقوام متحدہ کے امن دستے بھی تعینات ہیں، انھیں اس علاقے کے مکینوں کو حق خودارادیت کا موقع دینے کے لیے ریفرینڈم منعقد کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے ،س علاقے پر مراکش کا الجزائر سے تنازع چل رہا ہے۔


































