جو تدابیرتراویح کیلئے رکھی گئی ہیں وہی دیگر پروگرامات کیلئے رکھی جائیں گی
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت ؑمساجد، مدارس اور امام بارگاہوں کی صورت میں دینی مراکز کاحامل ہے اور ہر دینی مرکز اپنی اہمیت رکھتا ہے، 19، 21 اور 23 رمضان المبارک کو جشن نزول قرآن کے سلسلے میں اعمال ہائے شب قدر، 15 رمضان المبارک کوولادت امام حسن علیہ السلام اور 19کو یوم ضربت اور21 رمضان المبارک کو شہادت حضرت علیؑ کے تمام پروگرام احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوں گے، جوشرائط تراویح کے لیے رکھی گئی ہیں وہی رمضان المبارک میں یوم علیؑ، یوم امام حسن ؑاور نزول قرآن کے پروگراموں میں ہوں گی۔


































