پولیس بھی شرپسندوں کی حامی، ویڈیو وائرل ہونے پر بھی کارورائی نہیں ہوئی
مانسہرہ(نیوز ڈیسک) مانسہرہ کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں شرپسند جماعت کے غنڈوں نے شیعہ نوجوان زید حسین شاہ کو اغوا کرکے تبدیلی مذہب کے لیے مجبور کیا۔ تھانے میں پولیس ایس ایچ او وقار خان اور ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ کےسامنے نوجوان سے شیعہ کافر، امام خمینی اور دوسری مقدس شخصیات کے خلاف نعرے لگوائے گئے اور عقائد کیخلاف بعض شخصیات کو حق پر قرار دینے کا ایجاب کرایا گیا، ڈی پی او نے شکایات ملنے پر وضاحت کی کہ معاملہ نہایت خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو میں نظر آنے والے شرپسندوں کے سرغنہ عابد الرحمن اور دیگر درجنوں شر پسند سر عام آزاد گھوم رہے ہیں۔


































